QR codeQR code

لاہور: یوم شہادت حضرت علی، حکومت اور شیعہ عمائدین کے درمیان ایک بار پھر لاک ڈاون

14 May 2020 گھنٹہ 0:50

پاکستان: لاہور، جیسے بھی حالات ہوں گے، یوم شہادت حضرت علیؑ کا جلوس ہر صورت برآمد ہوگا، شیعہ عمائدین


پاکستان، لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے حوالے سے حکومت اور شیعہ عمائدین کے درمیان ایک بار پھر لاک ڈاون پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات گئے ہونیوالے اجلاس میں شیعہ عمائدین کی جانب سے واضح کہہ دیا گیا تھا کہ جیسے بھی حالات ہوں گے، یوم شہادت حضرت علیؑ کا جلوس ہر صورت برآمد ہوگا، اس حوالے سے شیعہ قائدین کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی، جس پر حکومت کی جانب سے جلوس نکالنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

تاہم اب محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ذمہ داران نے باہمی فیصلہ کیا ہے کہ جلوس میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے، جس کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جلوس کی اجازت نہیں دی۔

مومن آغا کا کہنا ہے کہ جلوس میں عزادار لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں جبکہ اندرون شہر کی گلیاں بہت تنگ ہیں، جن کے باعث 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ناممکن ہے، اس لئے اس سال جلوس برآمد نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 462508

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462508/لاہور-یوم-شہادت-حضرت-علی-حکومت-اور-شیعہ-عمائدین-کے-درمیان-ایک-بار-پھر-لاک-ڈاون

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com