تاریخ شائع کریں2020 14 May گھنٹہ 00:43
خبر کا کوڈ : 462507

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ

پرامن اورخوشحال بلوچستان کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے: چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اورخوشحال بلوچستان کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کاکوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم نے استقبال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ تمام کمانڈرز دور دراز علاقوں میں لوگوں کو کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ بریفنگ میں شرکت کی اور گیریژن میں قرنطینہ سہولتوں کامعائنہ بھی کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کوویڈ ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کورونا کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے وبا سے نمٹنے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کو سراہا۔

انہوں نے صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او  پیز اور گائیڈ لائنز کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
https://taghribnews.com/vdcdzx0o5yt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ