تاریخ شائع کریں۲۵ ارديبهشت ۱۳۹۹ گھنٹہ ۰:۲۵
خبر کا کوڈ : 462505

امریکہ سے معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں اضافہ

افغانستان کے نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد سے ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ سے معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں اضافہ
افغان نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طالبان نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد سے ڈھائی ماہ کے عرصے کے دوران تین ہزار سات سو بارہ سے زائد حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں چار سو انہتر عام شہر جاں بحق اور ساڑھے نو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

افغان نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس عرصے کے دوران ملک کے سیکورٹی ادارے مکمل طور پر دفاعی پوزیشن میں تھے، تاہم انہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک ہزار چھے سو کے قریب آپریشن انجام دیئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی اداروں کی دفاعی کارروائیوں میں دوہزار ایک سو چونتیس طالبان ہلاک اور تقریبا ایک ہزار سات سو زخمی ہوئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس