تاریخ شائع کریں2020 13 May گھنٹہ 22:16
خبر کا کوڈ : 462476

9/11 حملوں میں سعودی عرب کس طرح ملوث تھا؟

امریکہ کی فیڈرل پولیس اف بی آئی نے نائن الیون کے حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو ارکان کی حمایت کرنے والے ایک اعلی سعودی سفارتکار کے نام کو برملا کیا ہے۔
9/11 حملوں میں سعودی عرب کس طرح ملوث تھا؟
رپورٹ کے مطابق امریکی اف بی آئی کے عہدیدار جیل سانبورن نے عدالت میں ایسی دستاویزات پیش کی ہیں کہ جن میں سعودی سفارتکار مساعد احمد الجراح کے نائن الیون کے حملوں میں تیسرے ملوث شخص کے طور پر نام لیا گیا ہے کہ جس نے القاعدہ کے دہشتگردوں کی مدد کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق اگر چہ بہت سی رپورٹوں میں سعودی سفارتکار کے نام کو حذف کیا گیا تھا تاہم ایک رپورٹ میں اس کا نام آ ہی گیا۔

نائن الیون کے حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے ناقابل انکار شواہد و دستاویزات کے باوجود، ریاض نے ہمیشہ ان حملوں میں سعودی حکام کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سفارتکار مساعد احمد الجراح، سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے موجودہ اور سابق ان 9 افراد میں شامل ہیں کہ جو 1999 اور 2000 میں واشنگٹن میں سرکاری طور پرسعودی سفارتخانہ گئے تھے۔

نائن الیون کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے ترجمان برٹ ایگلسن کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے نائن الیون کے حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyra5qt1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ