تاریخ شائع کریں2020 12 May گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 462340

مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی

مقبوضہ کشمیر میں چھے مئی کو بھارتی فوج کے ایک مبینہ آپریشن میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت کے بعد وادی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی خدمات فوری طور پر بند کر دی گئی تھیں۔ حکام نے نو مئی کو پلوامہ اور شوپیاں کو چھوڑ کے وادی کے دیگر سبھی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی تھی لیکن انٹرنیٹ خدمات بدستور بند تھیں
مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما اور شوپیاں میں اب تک انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چھے مئی کو بھارتی فوج کے ایک مبینہ آپریشن میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت کے بعد وادی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی خدمات فوری طور پر بند کر دی گئی تھیں۔ حکام نے نو مئی کو پلوامہ اور شوپیاں کو چھوڑ کے وادی کے دیگر سبھی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی تھی لیکن انٹرنیٹ خدمات بدستور بند تھیں۔

بھارتی سپریم کورٹ میں پیر کو جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لئے درخواستوں پر سماعت کی اور ان درخواستوں میں اٹھائے گئے سوالات کے جائزے کے لئے داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ فور جی انٹر نیٹ خدمات منقطع ہونے سے عام شہریوں خاص طور پر طلبا اور ان پیشوں سے وابستہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جن میں انٹر نیٹ سے ہی کام کیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آئے دن بھارتی فوج کی جانب سے عام شہریوں پر حملے کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں لیکن انٹرنیٹ اور میڈیا پر پابندی کی وجہ سے وہان کے مظلوم عوام اپنی آواز دنیا بھر تکپہنچانے سے قاصر رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci5ra5ut1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ