تاریخ شائع کریں2020 10 May گھنٹہ 05:32
خبر کا کوڈ : 462019

کورونا کیسز میں اضافے کی دوسری لہر

جنوبی کوریا، جرمنی اور اٹلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر
کورونا کیسز میں اضافے کی دوسری لہر
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 2 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر کے سارے نائٹ کلب بند کردیے گئے۔

دوسری جانب جرمنی کے مذبح خانے میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ادھر اٹلی میں اطالوی حکام پریشان ہیں کہ لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سماجی فاصلہ قائم رکھنے سے گریزاں ہیں اور تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔

معاشی سرگرمیوں کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خوف قائم ہے۔

امریکا سمیت دیگر وائرس سے متاثرہ ممالک معاشی سرگرمیوں کے ساتھ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔

بیلاروس میں کورونا وائرس کے ہزاروں کیسز منظر عام پر آنے کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ 1945 میں نازی جرمنی کی شکست کی سالگرہ کے موقع پر جشن منانے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔

جنوبی کوریا میں جہاں نئے کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے نرمی کا مظاہرہ کیا وہیں اب سیول میں ہزاروں نائٹ کلب، ہوسٹس بار اور ڈسکو بند کردیے۔
https://taghribnews.com/vdcb85ba9rhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ