تاریخ شائع کریں2020 9 May گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 461983

غاصب صیہونی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو گی: اسماعیل ہنیہ

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ایک بڑا اور ناقابل معافی جرم ہے: سربراہ حماس
غاصب صیہونی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو گی: اسماعیل ہنیہ
العالم کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے عرب حکمراں، فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے پر صیہونیوں کو ترغیب دلا رہے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی بنیاد کبھی متزلزل نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ علاقے کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایسے حالات میں یہ عرب حکام غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صیہونی ٹولے نے فلسطینیوں پر وحشیانہ جرائم، ان کی سرکوبی اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nye49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ