تاریخ شائع کریں2020 8 May گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 461833

مسجدالحرام کے داخلی راستوں پر جدید جراثیم کش گیٹ نصب

مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو پہلے جدید جراثیم کش گیٹ سے گزرنا ہوگا
مسجدالحرام کے داخلی راستوں پر جدید جراثیم کش گیٹ نصب
سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجدالحرام کے داخلی راستوں پر جدید جراثیم کش گیٹ نصب کر دیے ہیں۔

اب مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو پہلے جدید جراثیم کش گیٹ سے گزرنا ہوگا، وہاں اس پر سرتا پاؤں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور مصفا کیا جائے گا۔

مسجدالحرام میں ان دروازوں کی تنصیب سے صرف ایک ہفتہ قبل تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے، یہ طاقتور کیمرے بیک وقت 25 تک افراد کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرسکتے ہیں، یہ کیمرے بھی مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر نصب کیے گئے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی اسی طرح کے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcexz8exjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ