تاریخ شائع کریں2020 8 May گھنٹہ 00:37
خبر کا کوڈ : 461769

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 24644 جبکہ ہلاکتیں 585 ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 24644 جبکہ ہلاکتیں 585 ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں 244778 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12196 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 571 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 6464 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت 9195 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 9093، اسلام آباد میں 521، صوبہ بلوچستان میں 1495، خیبر پختونخوا میں 3712، آزاد کشمیر میں 76 جبکہ گلگت بلتستان کے 388 کنفرم کیس ہیں۔

اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب سے زیادہ کشیدہ ہے جہاں 203 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 157، صوبہ پنجاب میں 175، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 22 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 57، بلوچستان کے 209، گگت بلتستان کے 288، اسلام آباد کے 56، خیبر پختونخوا کے 939، صوبہ پنجاب کے 3184 اور صوبہ سندھ کے 1731 شہری شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccesq0o2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ