تاریخ شائع کریں2020 7 May گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 461752

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد

امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  2 لاکھ 65 ہزار 84  تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 54 ہزار 910 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 209 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 2 ہزار 995 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا ، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک  کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenz8ewjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ