QR codeQR code

لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان: وزیراعظم پاکستان

7 May 2020 گھنٹہ 18:27

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن ہفتہ 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔


پاکستان: اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن ہفتہ 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے متعلق سوچ بچار کی گئی جبکہ کاروبار کھولنے کے لیے (ضوابط) ایس او پیز پر بھی غور کیا گیا۔

حکومت نے فی الحال ٹرین اوربس سروس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جب کہ مقامی فلائٹ آپریشن بھی بند رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اس حوالے سے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس کے  بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں لیکن لوگ بہت مشکل میں ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، ہمارا ٹیکس 35فیصد کم ہوچکاہے اور برآمدات کم ہوگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں دو نفل پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریں، جیسی تباہی دیگر ممالک میں مچی اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا، قوم بن کر حالات کا مقابلہ کریں گے، لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔

کورونا کےحوالےسےفیصلے صوبوں کیساتھ مشاورت سے کیے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تو ملک پھر سے بند کرنا پڑے گا، ڈنڈے کے زور پر عوام کو سمجھانا نہیں چاہتے اور پولیس کے ڈنڈے کے زور پر عوام پر ایس او پیز لاگو نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کا عوام کو ریلیف دیا ہے اور پورے برصغیر میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے۔



 


خبر کا کوڈ: 461745

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/461745/لاک-ڈاؤن-کھولنے-کا-اعلان-وزیراعظم-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com