تاریخ شائع کریں2020 7 May گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 461743

بھارت :کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں

لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف سینکڑوں پولیس اہلکار خود ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں:بھارت
بھارت :کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، اسی دوران کیسز میں کمی کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے، عوام کو کووڈ انیس سے بچانے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف سینکڑوں پولیس اہلکار خود ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ وباء کے خوف کے باعث پولیس اہلکاروں نے چھٹیوں کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک ارب تیس کروڑ عوام کو لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری 30 لاکھ پولیس اہلکاروں کو سونپی گئی ہے۔ 25مارچ کوشروع ہونے کے بعد جب لاکھوں کی تعداد میں بے روزگار ہوچکے مزدور اپنے اپنے گھروں کوپیدل ہی نکل پڑے تو مختلف مقامات پر پولیس نے ان پر ڈنڈے برسائے۔

دو روز قبل لاک ڈاون میں جزوی نرمی کے بعد جب بڑی تعداد میں لوگ شراب کی دکانوں پر ٹوٹ پڑے اس وقت بھی ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے کو ملا، جہاں سوشل ڈسٹینسنگ کو بری طرح نظر انداز کردیا گیا۔ گجرات میں بھی مشتعل مزدوروں پر لاٹھی چارج کی گئی اور آنسو گیس کے شیل داغے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جو 17 مئی تک رہے گا۔ کورونا وائرس کی وبا سے 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceez8exjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ