تاریخ شائع کریں2020 2 May گھنٹہ 01:02
خبر کا کوڈ : 460998

پاکستان : کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ہی مزید کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں،
پاکستان : کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے
پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ہی مزید کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 17 ہزار 698 جبکہ اموات 408 تک پہنچ چکی ہیں۔

26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کے پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور ان ٹیسٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال دیکھیں تو فروری کے آخری 4 روز اور مارچ کے اختتام تک اس میں بہت زیادہ تیزی نہیں تھی اور 31 مارچ تک 2007 کیسز اور 26 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

تاہم اپریل کے مہینے میں کورونا کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ کے دوران یہ تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار کے ہندسے کو عبور کرگئی جبکہ اموات بھی 380 سے تجاوز کرگئیں۔

یہی نہیں بلکہ موجودہ گراف کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 30 مئی تک ملک میں ڈیڑھ لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آج مئی کے مہینے کے پہلے روز بھی نئے کیسز سامنے آئے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

سندھ
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 622 نئے کیسز اور 6 اموات سامنے آگئیں۔
واضح رہے کہ یہ سندھ میں ایک دن میں آنے والے اب تک سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی ایم ہاؤس سندھ کے اکاؤنٹ سے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کو شیئر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 3384 ٹیسٹ کیے جس میں سے 622 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان نئے کیسز کے بعد سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6675 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 118 تک پہنچ گئی۔

اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان نئے کیسز میں 446 کراچی میں ریکارڈ کیے گئے. یاد رہے کہ یہ تعداد کراچی میں ایک دن میں آنے والے کیسز کی بھی سب سے بڑی تعداد ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf1xdjcw6dv1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ