تاریخ شائع کریں2020 28 April گھنٹہ 02:13
خبر کا کوڈ : 460503

کورونا مریضوں کی تعداد چوبیس گھنٹے  میں ہزار سے نیچے آگئی 

ایران: اب تک ستر ہزار نو سو اکتیس کورونا مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔
کورونا مریضوں کی تعداد چوبیس گھنٹے  میں ہزار سے نیچے آگئی 
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ستر ہزار نو سو اکتیس کورونا مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں کورونا میں مبتلاء افراد کی تازہ ترین اعداد و شمار کا ذکر کیا۔

انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نو سو اکیانوے نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب تک ایران میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد اکیانوے ہزار چار سو بہتر ہو گئی ہے۔

جہانپور نے مزید کہا کہ چھتیس دنوں کے بعد  پیر کو کورونا مریضوں کی تعداد چوبیس گھنٹے  میں ہزار سے نیچے آگئی  ہے ۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھیانوے مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد پانچ ہزار آٹھ سو چھے ہو گئی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے کم سے کم دو لاکھ سات ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ تراسی ہزار مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkx23n-md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ