تاریخ شائع کریں2020 28 April گھنٹہ 01:48
خبر کا کوڈ : 460500

برطانیہ سب سے زیادہ خطرے کی حالت میں ہے: برطانوی وزیراعظم

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بورس جانسن صحتیاب
برطانیہ سب سے زیادہ خطرے کی حالت میں ہے: برطانوی وزیراعظم
کورونا وائرس کی زد میں آنے کی وجہ سے ہفتوں تک کام سے دور رہنے کے بعد دفتر آنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں لاک ڈاون میں نرمی کی مخالفت کی ہے۔

پیر کے روز اپنے دفتر کے باہر پریس بریفنگ میں بورس جانسن نے یہ اعتراف کیا کہ لاک ڈاون کو برداشت کرنا بہت سخت تھا اور اقتصاد کو کافی نقصان کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ یہ ملک کا پہلی عالمی جنگ کے بعد سے اب تک سب سے بڑا چیلنج ہے اور کسی طرح مشکلیں برطرف ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بھی صحیح ہے کہ ہم کوویڈ-19 کے خلاف کامیابی حاصل کر رہے ہیں، اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، آئی سی یو میں کورونا کے مریض کم ہوئے ہیں اور پیک سے گزرنے کے تمام اثرات نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ سب سے زیادہ خطرے کی حالت میں ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں 7 مئی کو کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdce778e7jh8pni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ