QR codeQR code

ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کی موثر شخصیات کے نام حجت الاسلام شہریاری کا پیغام تہنیت

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارک باد دیتے ہوئے، امید کی جاتی ہے کہ اس عظیم مہینے کی برکت سے تمام دنیائے اسلام بالخصوص فلسطین پر جو دنیائے

26 Apr 2020 گھنٹہ 18:06

دنیا اور اقوام عالم کی ناگفتہ بہ صورتحال نے سرمایہ دارانہ اور پورے طمطراق سے دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کرنے کے کھوکھلے دعوے کرنے والے نظاموں کی قلعی کھول دی ہے


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

ماہ مبارک رمضان دل و جان کو خداوند متعال کے کلام پاک سے منور اور عطر استغفار سے معطر  کرنے کا ایک غنیمت موقع ہے۔  اس عظیم الشان مہینے کی بے حساب برکتیں جو پیغمبر اکرم ﷺ ، اہل بیت اطہار علیہم السلام اور دیگر عظیم مذہبی ہستیوں سے حاصل شدہ مناجات اور مأثور دعاؤں کی شکل میں بندگان خدا اور سالکین کے مدمقابل موجود ہیں، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ خالق حقیقی کا تقرب حاصل کرنے کی جانب رہنمائی کر رہی ہیں۔ 

دنیا اور اقوام عالم کی ناگفتہ بہ صورتحال نے سرمایہ دارانہ اور پورے طمطراق سے دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کرنے کے کھوکھلے دعوے کرنے والے نظاموں کی قلعی کھول دی ہے اور مختلف امور من جملہ ہمدردی، تعاون اور محروم طبقے کی حمایت جیسے امور میں اسلام کی اعلی تعلیمات کے کردار کو پہلے سے بڑھ کر اقوام عالم کے سامنے جلوہ گر اور نمایاں کردیا ہے. حتماً تالیف قلب، ہمدردی، وحدت، اخوت اور مسلمانوں کے درمیان ہماہنگی، امور کی گرہ کھولنے اور خدا کی رضا حاصل کرنے کا باعث بنے گی۔ 

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارک باد دیتے ہوئے، امید کی جاتی ہے کہ اس عظیم مہینے کی برکت سے تمام دنیائے اسلام بالخصوص فلسطین پر جو دنیائے اسلام کا جگر گوشہ ہے، امن، سکون، سلامتی اور خوش بختی کی فضا قائم ہوگی اور ان شاء اللہ ہم بہت جلد غاصب صہیونی نظام کی نابودی کے ساتھ یوم القدس قدس والے دن مسجد الاقصی میں نماز وحدت قائم کریں گے۔ 

ڈاکٹر حمید شہریاری
سیکریٹری جنرل عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی 


خبر کا کوڈ: 460336

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/460336/ماہ-مبارک-رمضان-کے-آغاز-پر-دنیا-بھر-کی-موثر-شخصیات-نام-حجت-الاسلام-شہریاری-کا-پیغام-تہنیت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com