تاریخ شائع کریں2020 21 April گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 459715

ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز شام کے اپنے 1 روزہ دورے کے دوران شام کے صدر بشار الاسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز شام کے اپنے 1 روزہ دورے کے دوران شام کے صدر بشار الاسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

شامی صدر بشار الاسد نے اس موقع پر ملک کے اندر دہشتگردی سے مقابلے کی جدوجہد میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بیمثال کردار کیطرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کیطرف سے دہشتگردی سے مقابلے میں شامی قوم کا بھرپور ساتھ دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مراسم تشییع میں شامی حکام کی شرکت پر شامی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بھی عالمی مزاحمتی محاذ اور خطے میں موجود دہشتگردی کے خاتمے کی جدوجہد کی حمایت پر مبنی ایرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز شام کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران شام کے صدر بشار الاسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ شامی صدر بشار الاسد نے اس ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جانبحق ہونے والے شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔

بشار الاسد نے شام کے اندر دہشتگردی سے مقابلے کی جدوجہد میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بےمثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی طرف سے دہشتگردی سے مقابلے میں شامی قوم کا بھرپور ساتھ دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات کے میں کرونا وائرس کے باعث جانبحق ہونے والے ایرانی شہریوں کے حوالے سے شامی صدر کے اظہار ہمدردی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی صورتحال میں اقوام عالم پر عائد امریکی پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے اقدام نے امریکہ کی (غیر انسانی) نیت کو عیاں کر دیا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdca6onym49nm01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ