تاریخ شائع کریں2020 18 April گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 459336

شام کے صوبے حسکہ کے الاھراس گاؤں میں دہشتگردوں نے 25 مکینوں کو اغواء کرلیا

ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے جمعے کی شب شام کے صوبے حسکہ کے الاھراس گاؤں کے 25 مکینوں کو اغواء کرنے کے بعد نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے 25 افراد کو اغوا کرنے کے بعد اس گاوں کے مال و اسباب کو بھی لوٹ لیا۔
شام میں جارحیت میں مصروف ترکی، دہشتگردوں کا اہم حامی ملک شمار ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی۔
اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjthexmuqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ