QR codeQR code

کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہے مچادی 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔

15 Apr 2020 گھنٹہ 16:22

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ  62 ہزار 488 ہو چکی ہے۔ جبکہ 37 ہزار 130 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ تاہم اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21067 ہو گئی۔
اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 26 ہزار715 ہلاک ہوئے تاہم 4 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 458988

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458988/کورونا-وائرس-نے-اٹلی-میں-تباہے-مچادی-21-ہزار-سے-زائد-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com