تاریخ شائع کریں2020 14 April گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 458874

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا اصلی موجب امریکہ ہے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پ
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا اصلی موجب امریکہ ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی ہے۔ مہر کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے اپریل سن 1996 میں جنوب لبنان پر اسرائیلی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت ، لبنانی قوم اور لبنانی فوج نے باہمی اتحاد ، یکجہتی اور استقامت کے ساتھ اسرائيل کو جنوب لبنان سے خارج ہونے پر مجبور کردیا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنوب لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا درحقیقت اسرائیل کی شکست کا آغاز اور اسلامی مزاحمت کے استحکام اور پائداری کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل مزید کوئي حملہ کرتا ہے تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ مہر کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غیر انسانی طریقہ سے امریکہ کے اندر اور باہر کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ امریکہ کی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلنے میں مددگار ہیں ۔ امریکہ کے صدر پہلے کورونا وائرس کو چينی وائرس قراردیتے  رہے اور کورونا وائرس کا مذاق کرتے رہے اور امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے آج امریکی عوام کو شدید نقصان اور پریشانی کا سامنا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں ہونے والے تجربات کو اپنے کنٹرول میں لینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے بہترین اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حزب اللہ کا لبنانی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔
News Code 
https://taghribnews.com/vdcfecdjjw6dtca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ