تاریخ شائع کریں۲۴ فروردين ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۳۳
خبر کا کوڈ : 458534

اقوام متحدہ نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کر کے مغربی ایشیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگوں کی فوری روک تھام کے لئے اقدام کریں
اقوام متحدہ نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کر کے مغربی ایشیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگوں کی فوری روک تھام کے لئے اقدام کریں۔ اس بیانیہ پر شام، عراق اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندوں، گیئر پیڈرسن، جینن ہینس پلاسخارت، مارٹن گریفتھس کے علاوہ لبنان میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر یان کوبیچ اور مغربی ایشیا میں صلح و امن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولای میلادینوف نے بھی دستخط کئے ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے تیئیس مارچ کو تمام ممالک سے یہ اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اسکے مہلک خطرات کے پیش نظر فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔
اقوام متحدہ کے مذکورہ پانچ نمائندوں نے خطے کے سبھی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی اور انتہا پسندانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے میدان میں آئیں ۔اقوام متحدہ کے اس بیان میں آیا ہے کہ آج کسی بھی ملک میں یہ توانائی نہیں کہ وہ تنِ تنہا کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکے اور اس وبا کی روک تھام عالمی تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس