تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 23:13
خبر کا کوڈ : 458443

کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان مبارک کے موقع پر گھروں میں رہا جائے

نجف اشرف میں بزرگ مرجعہ عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی نے فتوا دیا ہے
نجف اشرف میں بزرگ مرجعہ عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی نے عراق میں کورونا وائرس کے باعث ایجاد ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رمضان مبارک کے موقع پر گھروں پر رہنے کا فتوا دیا ہے
کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان مبارک کے موقع پر گھروں میں رہا جائے
کورونا وائرس کی موجودگی میں رمضان مبارک کے موقع پر گھروں میں رہا جائے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجف اشرف میں بزرگ مرجعہ عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی نے عراق میں کورونا وائرس کے باعث ایجاد ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رمضان مبارک کے موقع پر گھروں پر رہنے کا فتوا دیا ہے
آیت اللہ سیستانی نے فرمایا " روزہ ہر مسلمان پر واجب ہے لیکن اگر کوئی شخص روزہ رکھنے کی شرائط نہیں رکھتا تو اس پر روزہ ساقط ہوجاتا ہے اسی طرح اگر کسی کو اس بات کا یقین ہوجائے کہ وہ کورونا سے مبتلا ہوسکتا ہے تو اس پر بھی روزہ واجب نہیں ہے۔ لیکن اس ساتھ ہی لازم ہے کہ تمام ترضروری ہدایت پر عمل کرے اور پھر مسئلہ کو تشخیص دے۔
وہ افراد جو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے تمام وقت گھر میں ہی موجود ہیں تو ان افراد پر روزہ ساقط نہیں ہوگا لیکن وہ افراد جو کسی بھی صورت میں اپنا کام ترک نہیں کرسکتے اور اس بات کا خوف ہے کہ اگر کم پانی پیے تو وائرس سے مبتلا ہوسکتے ہیں اور کوئی دوسرا کام بھی نہیں کرسکتے جس کے زریعے سے کورونا سے محفوظ رہ سکے تو ان افراد پر روزہ واجب نہیں ہے، لیکن ان افراد کے لیے لازم ہے ماہ مبارک رمضان کی حرمت کا پاس رکھیں۔
https://taghribnews.com/vdchk6nkx23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ