تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 458403

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے شبہ میں 5 جی ٹاورز کو جلا دیا گیا

برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں
برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔ ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جو کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے شبہ میں 5 جی ٹاورز کو جلا دیا گیا
برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔ ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جو کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔ ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جو کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں۔  برطانیہ میں 80 کے قریب پیش آنے والے دیگر واقعات میں ٹیلی کام عملے کو ہراساں بھی کیا گیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق اس سازشی نظریے کے تحت سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی ریڈیو ویوز انسانی جسم میں خاص قسم کی تبدیلیوں کا سبب بن رہی ہیں اور ان تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس سازشی نظریے کے پھیلنے کی بڑی وجہ اس نظریے کو بعض سیلیبریٹیز کی تائید حاصل ہونا بھی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 980 ہلاکتیں ہونے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 958 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 73 ہزار 758 ہوچکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzj0osyt0ko6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ