تاریخ شائع کریں2020 10 April گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 458295

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 896 مریض اس وقت بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد  4 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 896 مریض اس وقت بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 736 مریض کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 280 اور اموات 18 ہوچکی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 214 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
خیبر پختون خوا 620 کورونا مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس کے باعث اب تک 22 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 220 جبکہ اس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 215 کورونا کے مریض ہیں جبکہ کل 3 افراد اس وائرس کے باعث موت کی آغوش میں پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 118 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص انتقال کر چکا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے متاثرین 33 ہیں جبکہ یہاں اس وائرس نے کسی کی جان نہیں لی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcco4q0p2bqpi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ