تاریخ شائع کریں2020 9 April گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 458170

پاکستان نے سارک اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کدریا

پاکستان نے ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے  ہندوستان کی میزبانی میں کورونا وائرس کے موضوع پر خطے کے تجارتی عہدیداروں کی ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں اس لیے شرکت نہیں کی کیوں کہ اس کا انتظام سارک تنظیم نے نہیں کیا تھا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پاکستان کی عدم موجودگی کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں صرف اس صورت میں مؤثر ہوسکتی ہیں جب اس کی سربراہی سارک سیکریٹریٹ کرے۔
مذکورہ بیان کے مطابق ’چونکہ آج کی اس ویڈیو کانفرنس میں سارک سیکریٹریٹ شریک نہیں تھا اس لیے پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘۔
خیال رہے کہ بین العلاقائی تجارت اور سفری پابندیوں پر عالمی وبا کووِڈ 19 کے پڑنے والے اثرات پر بات چیت کے لیے پاکستان کے سوا تمام سارک ممالک کے تجارتی عہدیداروں کی ایک ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جو گزشتہ ماہ سارک سربراہی ویڈیو کانفرنس کا تسلسل تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی نمائندگی میں شرکت کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcefv8e7jh8nzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ