تاریخ شائع کریں2020 9 April گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 458162

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 22 ہلاک

افغانستان کی فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی  فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوج کے ترجمان نےدعویٰ کیا ہے
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 22 ہلاک
افغانستان کی فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی  فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوج کے ترجمان نےدعویٰ کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے  ہیں ۔فوج کی 207 ظفر کورپس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ غور میں شاہرک ضلع کے دہان مورگاہ اور ہیسارک کے علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغان نیشنل آرمی(اے این اے )کے لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا ، اے این اے نے موثر دفاعی پوزیشن میں حملے کو روکا اور فضائی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے 18  طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔بیان کے مطابق ہمسایہ صوبہ فراہ میں 4 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو ئے اور ایک اس وقت زخمی ہوا جب پشت رود ضلع کے پل ریگی علاقے میں کئے گئے فضائی حملوں میں  دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ۔افغان فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق ہدف بنائے گئے دہشت گردوں نے اس سے قبل فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پشت رود ضلع میں انہیں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcfvcdj0w6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ