تاریخ شائع کریں2020 7 April گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 457900

شھید باقر الصدر امام خمینیؒ سے خاص لگاو رکھتے تھے

حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین  مختاری نے شھید باقر الصدر کی شہادت کے موقع پر شھید کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی کوششیوں کو بیان کیا
شھید صدر کی شخصیت کو چند جھت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شھید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہلیبیت علیھم السلام کی مکمل نمائندگی کی
شھید باقر الصدر امام خمینیؒ سے خاص لگاو رکھتے تھے
شھید باقر الصدر امام خمینیؒ سے خاص لگاو رکھتے تھے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین  مختاری نے شھید باقر الصدر کی شہادت کے موقع پر شھید کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی کوششیوں سے متعلق تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " شھید صدر کی شخصیت کو چند جھت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شھید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہلیبیت علیھم السلام کی مکمل نمائندگی کی۔ وہ در حقیقت اپنے وجود میں ایک امت تھے۔ عراق کی صدام بعثی حکومت نے ان کو شھید نہیں کیا بلکہ ایک امت کو شھید کیا ہے۔ شھید کی چند خصوصیات تھی جنہوں نے شھید صدر کو اعلی مقام تک پہچایا جن میں ۔ عزت نفس ۔ عشق اہلیبیت علیھم السلام، انکساری، علمی مقام اور شھید کا انقلاب اسلامی کی خدمت کرنا، یہ تمام خصوصیات نے شھید باقر صدر کو اعلی مقام بخشا۔
امام خمینیؒ شھید صدر کو ایک بلند علمی شخصیت سمجھتے تھے، امام خمینی شھید کی فکری صلاحیتوں کا اکثر اعتراف کیا کرتے تھے اور ان دونوں شخصیات کے درمیان گہرا رشتہ تھا۔ امام خمینی انقلاب اسلامی کے بعد اور اس پہلے بھی شھید کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
شھید صدر بھی امام خیمنیؒ کے خاص پیرو تھے اور ان کی تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیا کرتے تھے۔ شھید نے انقلاب اسلامی کے بعد ایران میں اپنے شاگردوں کو ایک خط لکھا' آپ سب پر لازم ہے کہ اپنے صلاحیتوں کو انقلاب اسلامی کی خدمت اور امام خمینی کی اطاعت میں صرف کریں تاکہ اسلام کی قوت میں اضافہ ہوسکے"۔ میں بذات خود راضی ہوں اگر امام خمینی مجھ کو حکم دیں کہ ایران کسی گاؤں میں جاکر اسلام کی خدمت کرو تو میرے بغیر کسی تردید کے عمل کروں گاَ۔
https://taghribnews.com/vdce7f8e7jh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ