تاریخ شائع کریں2020 6 April گھنٹہ 23:02
خبر کا کوڈ : 457792

عمان ، شام ، سعودی عرب و کویت سمیت عرب ممالک میں کورونا وائرس بے قابو

عرب ممالک میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی حکام نے ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو ہزار پانچ سو تیئیس بتائی ہے جن میں سے اڑتیس افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔
عمان ، شام ، سعودی عرب و کویت سمیت عرب ممالک میں کورونا وائرس بے قابو
عرب ممالک میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو ہزار پانچ سو تیئیس بتائی ہے جن میں سے اڑتیس افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔
شام کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تین نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد انیس ہوگئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
عمان کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے دو افراد مارے گئے ہیں جبکہ تینتیس کیس سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد تین سو اکتیس ہو گئی ہے۔
لبنان کی وزارت صحت نے ملک میں کورنا سے مزید ایک شخص کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی  کل تعداد انیس ہوگئی ہے۔ لبنان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ سو اکتالیس بتائی جاتی ہے۔
کویت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ستتر نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس موذی وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد پانچ سو چھپن ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مزید ایک کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد دوسو باون ہے۔
عراقی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد نو سو اکسٹھ ہو گئی ہے جبکہ اکسٹھ افراد اس وائرس کے مقابلے میں زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق پیر کی شام تک ملک میں گیارہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جبکہ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو ہزار چھیتر ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdn50oxyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ