تاریخ شائع کریں۱۸ فروردين ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۳:۰۸
خبر کا کوڈ : 457715

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے سبب ہسپتال میں داخل کرلیا گیا

برطانیہ کے صحت حکام نے کہا وزیراعظم میں اب بھی کورونا وائرس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے سبب ہسپتال میں داخل کرلیا گیا
کورونا میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
برطانیہ کے صحت حکام نے کہا وزیراعظم میں اب بھی کورونا وائرس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں. ڈاکٹروں نے احتیاطا انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن گزشتہ 27 مارچ کو کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے۔
برطانیہ میں اب تک 47806 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 4934 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا میں مبتلا اکثر مریضوں کو طبی ساز و سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس