تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 22:13
خبر کا کوڈ : 457494

افغانستان میں صدارت کے عہدے پر تنازعہ برقرار

افغانستان میں صدارت کے دعوے داروں کے درمیان اختلافات بدستور باقی ہیں اور عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

اشرف غنی نے افغان پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں عبداللہ عبداللہ سے کہا تھا کہ وہ ملک کی اعلی امن کونسل کی صدارت سنبھال لیں۔ اشرف غنی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور کورونا کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو سر والی حکومت ملکی انتظام، امن اور بحران کے بارے میں فیصلے نہیں کر سکتی، لہذا ہمیں اتحاد کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا ہو گا۔ 
دوسری جانب عبداللہ عبداللہ کی انتخابی ٹیم کے ایک رکن نور رحمان اخلاقی نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی پیشکش قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ ایسی کوئی بھی پیشکش کرنے کے مجاز نہیں۔ 
 قابل ذکر ہے کہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے بیک وقت دو الگ الگ تقریبات کے دوران عہدۂ صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ اندرونی اور بیرونی سطح پر انجام پانے والی ثالثی کی کوششوں کے باوجود دونوں کے درمیان مسائل جوں کے توں باقی ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdccomq002bqp08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ