تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 457469

افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ 7000 سے زائد متاثر

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اب کورونا وائرس نے افریقہ میں بھی اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔
افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جا ر ہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 284 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 7028 لوگ متاثرہوئے ہیں۔
افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ 7000 سے زائد متاثر
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اب کورونا وائرس نے افریقہ میں بھی اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔
افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (افریقہ سی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جا ر ہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 284 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 7028 لوگ متاثرہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اب تک تقریبا 50 افریقی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے 1462 کیسز، الجیریا میں 847 اور مصر میں 779 کیس درج کئے گئے ہیں۔ تاہم اب تک 779 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
افریقی یونین نے اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 27 جنوری کو ہی اپنے ہنگامی آپریشنز سنٹر اور حادثاتی نظام کو شروع کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcepf8eojh8nei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ