تاریخ شائع کریں2020 3 April گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 457322

انتہا پسند صیہونی کورونا وائرس کے پھیلاو کی بڑی وجہ

اسرائیلی پولیس نے شہری راستوں پر بیریکیڈ لگا دیئے ہیں اور شہر کے اندر جانے یا وہاں سے باہر نکلنے پر پوری طرح سے پابندی عائد ہے
اسرائیلی پولیس نے جمعے کی صبح بنی باراک نامی بستی کی ناکہ بندی کر دی ہے کیونکہ وہاں بسنے والے انتہا پسند صیہونی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نافذ سخت احکامات پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں
انتہا پسند صیہونی کورونا وائرس کے پھیلاو کی بڑی وجہ
اسرائیلی پولیس نے جمعے کی صبح بنی باراک نامی بستی کی ناکہ بندی کر دی ہے کیونکہ وہاں بسنے والے انتہا پسند صیہونی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نافذ سخت احکامات پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
میڈیکل حکام کو خوف ہے کہ اس شہر میں دسیوں ہزار کی تعداد میں لوگ کورونا میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے شہری راستوں پر بیریکیڈ لگا دیئے ہیں اور شہر کے اندر جانے یا وہاں سے باہر نکلنے پر پوری طرح سے پابندی عائد ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی داخلے یا باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
طبی شعبے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس شہر میں دسیوں ہزار کی تعداد میں لوگ کورونا میں مبتلا ہو سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی ہدایت پرعمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
داخلی سیکورٹی شعبے نے اس شہر میں 4 ہزار 500 بوڑھے افراد کو باہر نکال کر ہوٹلوں کے کمروں میں قرنطینہ میں رکھ دیا ہے اور کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل میں اب تک کورونا کے 6857 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 34 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccimq0i2bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ