تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 457214

سعودی حکومت نے مکہ و مدینہ غیر معینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کردیا

حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے
حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔
سعودی حکومت نے مکہ و مدینہ غیر معینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کردیا
حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کیلیے ہوگی۔

کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
یہ پڑھیں : دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے غیر یقینی حالت کے پیش نظر حج کے خواہش مند افراد کو ویزہ پروسس سمیت تمام تیاریوں کو تا حکم ثانی موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccsmq002bqpi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ