تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 457212

پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔ وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بیمار آج ایک اور شخص انتقال کر گیا، جاں بحق 66 سالہ شخص ٹنڈو محمد خان کا رہائشی تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہلاکت کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ڈاکٹر مظہر کے مطابق مذکورہ مریض کو ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، شہرِ قائد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 285 ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 743 ہے جبکہ 54 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 914 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خیبر پختون خوا میں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 15 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا کے 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 107 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ ایام کے دوران اجتماعات کی بنا پر کورونا وائرس پورے پاکستان میں پھیل گيا ہے۔ تبلیغی جماعت کے 41 ہزار سے زائد کارکنوں کو پاکستانی حکام تلاش کررہے ہیں جنھوں نے رائیونڈ اور دیگر اجتماعات میں شرکت کی۔ تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں غیر ملکی افراد نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ وہابی تبلیغی جماعت کو پاکستان میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قراردیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca60nyu49nmu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ