QR codeQR code

برطانیہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دباو نہیں آئے

برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحمید بعیدی نژادنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا

1 Apr 2020 گھنٹہ 19:34

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام کو اپنی حکومت سے توقع ہے کہ حکومت، جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرے


برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام کو اپنی حکومت سے توقع ہے کہ حکومت، جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرے۔
برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کیلئے برطانیہ کے عوام کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور فوجی ساز و سامان کی برآمدات کے شعبے میں امریکی پابندیاں کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی کوششوں پر اتنے زیادہ اثرات مرتب نہیں کریں گی لہذا ان کو نظر انداز کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ برطانوی عوام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکومت ایران جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے تعلقات کے لئے اس ملک کے بینکوں، مالیاتی اور تجارتی تنظیموں کی حمایت کرے۔ 
 یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے عوام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کیلئے ایک دستخطی مہم شروع کی جس کے دوران14 ہزار سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 457115

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457115/برطانیہ-ایران-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-دباو-نہیں-آئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com