QR codeQR code

وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاھر کردیا

کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں کہا

1 Apr 2020 گھنٹہ 15:09

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکہ میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکہ میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88  ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 457089

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/457089/وائٹ-ہاو-س-نے-کورونا-وائرس-سے-ڈھائی-لاکھ-تک-اموات-کا-خدشہ-ظاھر-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com