تاریخ شائع کریں2020 1 April گھنٹہ 01:17
خبر کا کوڈ : 457073

روسی حکومت کی جانب سے کورونا کی افواہ پھیلانے والے کو 5 سال کی سزا کا اعلان

روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد
روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی
روسی حکومت کی جانب سے کورونا کی افواہ پھیلانے والے کو 5 سال کی سزا کا اعلان
روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔ روس میں 31 مارچ کی صبح تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی تھیں۔اطلاعات کے کے مطابق روس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں کی مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا۔
رپورٹ کے مطابق ماسکو کی مقامی حکومت نے لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی جب کہ صرف ان ہی افراد کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی جو عوامی معاملات کی ملازمتیں کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماسکو کی مقامی حکومت نے شہریوں کو قریبی سبزی فروش اور اشیائے خردونوش کے دکانوں تک جانے کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم شہریوں کو ضروری کام کے بعد واپس اپنے گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfeedjmw6dtxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ