تاریخ شائع کریں2020 31 March گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 457021

امریکہ میں کورونا سے 1 لاکھ 63 سے زائد مبتلا اور 3100 سے زائد ہلاک ہوگئے

امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 479 ہو گئی
امریکہ میں کورونا سے 1 لاکھ 63 سے زائد مبتلا اور 3100 سے زائد ہلاک ہوگئے
امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 479 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3148 ہو گئی۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ منگل کو یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاذ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirya5zt1awu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ