تاریخ شائع کریں۱۲ فروردين ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۰۱
خبر کا کوڈ : 457018

دہلی کے وزیراعلی نے غریب افراد کے ایک ماہ کا کرایہ سینے کا اعلان کردیا

دہلی کے وزیراعلی نے اتوار کے روز ہجرت کرنے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں رہنے والے غریب کرایہ دار جو مالی استطاعت نہ ہونے کے سبب کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان کا ایک ماہ کا کرایہ حکومت ادا کرے گی
دہلی کے وزیراعلی نے غریب افراد کے ایک ماہ کا کرایہ سینے کا اعلان کردیا
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں رہنے والے غریب کرایہ دار جو مالی استطاعت نہ ہونے کے سبب کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان کا ایک ماہ کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔
دہلی کے وزیراعلی نے اتوار کے روز ہجرت کرنے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں نہیں تو لاک ڈاؤن کا مقصد ضائع ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے کورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ شہروں سے گاؤں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ جوکافی خطرناک ہے اور اس سے پورے ملک میں بڑی تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں لوگوں کے رہنے کا انتظام کیا جا رہا ہے ریاست کے ہر شہری کے لئے رہائش کا بہتر بندوبست ہماری ذمہ داری ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ اس وقت آپ کا گھر پر رہنا ہی آپ کی وطن دوستی کا اچھا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس