تاریخ شائع کریں2020 31 March گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 457016

اسلامیت و جمہوریت عوامی نظام کے بنیادی ستون ہیں

کورونا وائرس سے لڑنے میں ایرانی قوم اور حکام کی اچھی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس سے لڑنے میں ایرانی قوم اور حکام کی اچھی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، مختلف امتحانات میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہی ہے
اسلامیت و جمہوریت عوامی نظام کے بنیادی ستون ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس سے لڑنے میں ایرانی قوم اور حکام کی اچھی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، مختلف امتحانات میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہی ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس سے لڑنے میں ایرانی قوم اور حکام کی اچھی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، مختلف امتحانات میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام کامیابیاں عوام کی حمایت کے سائے میں حاصل ہوئی ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تین بڑے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ۔ پہلا امتحان آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کا تھا جس میں ایرانی قوم کو استقامت اور پائداری کی وجہ سے کامیابی نصیب ہوئی۔ دوسرا امتحان اقتصادی پابندیوں کا تھا اس میں بھی ایرانی عوام نے خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کرکے دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنادیا، اور تیسرا امتحان کورونا کا ہے اس میں بھی ایرانی قوم، فتح اور کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہےالبتہ ایرانی قوم نے اس کے علاوہ بھی متعدد امتحانات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccsmq0e2bqpx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ