QR codeQR code

بحرینی حکومت اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے اجتناب کررہی ہے

اکتیس شہری دوحہ ھوائی اڈے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور بحرین کے ھوائی راستے بند ہونے کی بنا پر وہ اپنے ملک نہیں جا پا رہے ہیں۔

30 Mar 2020 گھنٹہ 20:56

حکومت قطر نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے اجتناب کررہی ہے اور اس طرح اپنے شہریوں کی صورت حال کو سیاسی بنا رہی ہے


حکومت قطر نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے اجتناب کررہی ہے اور اس طرح اپنے شہریوں کی صورت حال کو سیاسی بنا رہی ہے
گذشتہ کئی دنوں سے بحرین کے چوہتّر شہری مسقط ایئرپورٹ پر جبکہ اکتیس شہری دوحہ ھوائی اڈے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور بحرین کے ھوائی راستے بند ہونے کی بنا پر وہ اپنے ملک نہیں جا پا رہے ہیں۔ حکومت قطر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ حکومت بحرین اپنے شہریوں کا انتظار طولانی کرنے کے بجائے انھیں اپنے وطن منتقل کرنے سے متعلق قطر کی تجویز مان لے گی۔
قطر نے اتوار کو منامہ حکومت کو بحرینی شہریوں کو بلا عوض بحرین پہنچانے کی پیشکش کی تھی لیکن بحرین نے اسے مسترد کرتے ہوئے ایک طیارہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک آل خلیفہ حکومت نے کوئی طیارہ قطر نہیں بھیجا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456962

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456962/بحرینی-حکومت-اپنے-شہریوں-کو-قبول-کرنے-سے-اجتناب-کررہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com