تاریخ شائع کریں2020 30 March گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 456921

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف مقابلے میں کمزوری کا اعتراف کر لیا

امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے طبی وسائل اور اسی طرح مصنوعی تنفس کی مشینوں کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف مقابلے میں کمزوری کا اعتراف کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بحران کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے طبی وسائل اور اسی طرح مصنوعی تنفس کی مشینوں کی کمی کی وجہ سے امریکہ کو شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے اس ملک میں کورونا سے ممکنہ طور پر ایک سے دو لاکھ امریکیوں کے مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ملک میں 30 اپریل تک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی مدت بڑھا دی ہے
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے ؎ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2238 ہو گئی۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ منگل کو یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgx39tqak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ