تاریخ شائع کریں2020 29 March گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 456794

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہلاکتوں ک تعداد 30 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہلاکتوں ک تعداد 30 ہزار سے تجاوز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 319 تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہرگزرتے دن کےساتھ کورونا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب امریکا وباءکا نیا مرکز بن کر سامنے آرہا ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے  متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2000 سے اوپر پہنچ چکی ہے۔ اٹلی میں کوروناسےمرنےوالوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور اسپین میں کورونا سے ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی ہیں۔ ایران میں ڈھائی ہزار افراد وائرس کا شکارہوچکےہیں۔ جب کہ فرانس میں23 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔لندن میں ہوُ کا عالم ہے،طبی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کوئی گھروں سےنہیں نکل رہا۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17 ہزار اور ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں غفلت اور کوتاہی پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceop8eejh8nfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ