تاریخ شائع کریں2020 28 March گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 456687

عالمی برادری کیلیے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے

نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔
عالمی برادری کیلیے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط  کو بے نظیر اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیوگوٹرس کے نام خط پر ایران، روس، چین ، کیوبا، شمالی کوریا، عراق ، ونزوئلا اور نیکاراگوئہ کے نمائندوں نے دستخط کئے ہیں اور اس خط میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موسوی نے کہا کہ عالمی برادری کو امیرکہ کے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات کے خۂاف آواز اٹھانی چاہیے اور اس کی عائد کردہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی تاریخ میں آٹھ ممالک کے نمائندوں کے اس اقدام کو بے نظیر قراردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcvdjew6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ