تاریخ شائع کریں2020 27 March گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 456565

ایران میں کورونا وائرس کے نئے اعداد و شمار، 24 گھنٹوں میں 144 افراد جاں بحق

بد قسمتی سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 144افراد جان کی بازی ہار گئے اور ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2378 ہوگئی ہے
ڈاکٹر کیانوش جہاں پور نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تازہ ترین اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 2926 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار332 ہوگئی ہے
ایران میں کورونا وائرس کے نئے اعداد و شمار، 24 گھنٹوں میں 144 افراد جاں بحق
ڈاکٹر کیانوش جہاں پور نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تازہ ترین اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 2926 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار332 ہوگئی ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ  بد قسمتی سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 144افراد جان کی بازی ہار گئے اور ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2378 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر جاںپور کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں سے 2893 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے عوام سے گھروں‌میں رہنے کی اپیل کی اور کہا عوام کورونا وائرس کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2مریض صحتیاب ہوگئے، دونوں مریض کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھے۔
گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہر اسکردو میں دونوں مریضوں کو رپورٹ منفی آنےپرگھربھجوادیاگیا،اس قبل دونوں مریض کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔
گلگت بلتستان میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد91ہے، متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔.
پاکستان بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaiinym49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ