تاریخ شائع کریں2020 26 March گھنٹہ 22:41
خبر کا کوڈ : 456475

امریکہ نے مزید 15 ایران افراد اور 5 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

امریکا نے ایک بار پھر ایران سے اپنی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایران کے خلاف امریکا نے نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطروں اور کورونا کے مریضوں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دنیا کے کچھ ممالک نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا
امریکہ نے مزید 15 ایران افراد اور 5 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا
امریکا نے ایک بار پھر ایران سے اپنی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے 15 افراد اور 5 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
ایران کے خلاف امریکا نے نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطروں اور کورونا کے مریضوں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دنیا کے کچھ ممالک نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کے تحت کچھ عراقی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایران، روس، چین، کیوبا، شمالی کوریا، عراق، وینزویلا اور نکاراگوئے کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹریش کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا کہ جن ممالک کے خلاف غیر قانونی، یکطرفہ اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف جو پابندیاں عائد ہوئی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان ممالک کے لئے مسائل و مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔
اس مراسلے میں اقوام متحدہ کے مستقل ماہرین کی رپورٹ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ جس میں آیا ہے کہ یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیوں کو جو ون تھرڈ انسانوں کو متاثر کر رہی ہیں کسی بھی طور انسانی جانوں کے نجات کی راہ میں سیاسی حربے کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
https://taghribnews.com/vdca0inym49nmy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ