تاریخ شائع کریں2020 26 March گھنٹہ 21:49
خبر کا کوڈ : 456470

سعودی عرب کی جارحیت کو یمنی عوام کی استقامت کے سامنے شکست ہوگئی

سعودی اتحاد کی جانب سےیمن میں جاری 6سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان پرانصاراللہ نے خیرمقدم کا اظہار کیا ہے
اتحاد اقوام متحدہ کے جنرل انٹینو گوتریش کی جنگ بندی کی درخواست  اور یمنی معزول حکومت کے سربراه منصور ھادی کے فیصلے کی حمایت میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی جارحیت کو یمنی عوام کی استقامت کے سامنے شکست ہوگئی
سعودی اتحاد کی جانب سےیمن میں جاری 6سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان پرانصاراللہ نے خیرمقدم کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کا موجودہ نظام امریکہ کی خدمت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے
سعودی اتحاد نے یمن کی معزول حکومت اور اقوام متحدہ کی طرف سے سیز فائر سے متعلق اعلامیے کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کو ایک پریس کنفرانس میں کہا کہ یہ اتحاد اقوام متحدہ کے جنرل انٹینو گوتریش کی جنگ بندی کی درخواست  اور یمنی معزول حکومت کے سربراه منصور ھادی کے فیصلے کی حمایت میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکی المالکی نے مزید کہا ہم اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی اور معاشی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے عالمی اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سیز فائر معاہدے کا مقصد، کورونا وائرس کے خطرے کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنا اور ملک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
دوسری جانب محمد علی الحوثی نے یمن میں جنگ بندی پر راضی ہونے اور تناؤ کو کم کرنے کے بارے میں سعودی اتحاد کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: "ہم سعودی اتحاد کے اقدامات اور عملی نفاذ کے منتظر ہیں۔"
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوتریش نے دنیا بھر میں مسلح تصادم میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگیں بند کریں اور ایک مشترکہ دشمن کا مقابلہ کریں جو کورونا وائرس ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یمن میں فریقین کے تمام حامیوں پر لازم ہے کہ وہ اس ملک میں جنگ بندی کے لئےکوششیں تیز کریں
https://taghribnews.com/vdcfevdjxw6dtja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ