تاریخ شائع کریں2020 25 March گھنٹہ 22:13
خبر کا کوڈ : 456392

خلیفہ حفتر کی فوج کا دارالحکومت طرابلس پر حملوں کا سلسلہ جاری

لیبیا میں خلیفہ حفتر کی فوج نے بین الاقوامی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، دارالحکومت طرابلس پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

لیبیا کی قومی حکومت کے انفارمیشن سینٹر کے ترجمان مصطفی المجمعی نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ حفتر کے فوجیوں نے طرابلس کی عین زرارہ جیل پر گولہ باری کی ہے جس میں جیل کے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس گولہ باری میں بعض قیدیوں کے بھی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ 
خلیفہ حفتر کی فوج نے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس فوج کے ترجمان احمد المسماری نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی موافقت کا اعلان کیا تھا۔ 
اقوام متحدہ اور چند ملکوں کے نمائندوں نے ایک بیان جاری کر کے خلیفہ حفتر اور لیبیا کی قومی حکومت سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنگ بند کردیں۔ 
یاد رہے کہ خلیفہ حفتر کی کمان میں نیشنل لیبین آرمی کو سعودی حکومت، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے ۔ خلیفہ حفتر نے چار اپریل دو ہزار انیس کو اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا تھا لیکن قومی حکومت کی فوج کی مزاحمت کے باعث اب تک خلیفہ حفتر طرابلس پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdci3qa5rt1awp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ