تاریخ شائع کریں۶ فروردين ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۲:۰۴
خبر کا کوڈ : 456390

یمن میں جنگ بندی کیلیے سعودی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے
یمن میں جنگ بندی کیلیے سعودی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
 یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ یمن کے خاتمے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم ہشام شرف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے کورونا وائر کے مقابلے کی غرض سے جنگ کے خاتمے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں امید ظاہر کی کہ سعودی جنگی اتحاد میں شامل ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں گے اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کورونا کے ہمہ گیر انسداد کی غرض سے دنیا بھر میں جاری تنازعات اور جنگوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں انسانی جانوں کو بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ جنگ جمعرات سے چھٹے سال میں داخل ہوجائے گی۔ اس غیر قانونی جنگ کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ افراد، براہ راست یا بالواسطہ طور پر مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن کے خلاف یک طرفہ طور پر جنگ کا آغاز کیا تھا۔ 
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس