QR codeQR code

اسپین کا کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں دوسرا نمبر

کورونا وائرس سے 25 مارچ سے پہلے تک چین سے زائد ہلاکتیں صرف یورپی ممالک اٹلی میں ہو چکی تھیں

25 Mar 2020 گھنٹہ 21:58

کورونا کا مرکز سمجھے جانے والے سے زیادہ جہاں جاری ماہ 20 مارچ کو یورپی ملک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں، وہیں اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تائید ہوگئی ہے


کورونا کا مرکز سمجھے جانے والے سے زیادہ جہاں جاری ماہ 20 مارچ کو یورپی ملک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں، وہیں اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تائید ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے 25 مارچ سے پہلے تک چین سے زائد ہلاکتیں صرف یورپی ممالک اٹلی میں ہو چکی تھیں جہاں 25 مارچ کی شام تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 820 تک جا پہني تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔
اٹلی جاری ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہو چکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو گنا ہوگئی اور گزشتہ تین دن سے وہاں روزانہ 650 سے زائد افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی اور 25 مارچ کی شام تک اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3434 تک پہنچ گئی۔
مغربی ذرائع کے مطابق اسپین میں 24 اور 25 مارچ کے درمیان 738 افراد ہلاک ہوئے۔ آن لائن میپ کے مطابق اسپین میں 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 610 تک پہنچ گئی اور وہ مریضوں کے تعلق سے اٹلی اور امریکا کے بعد تیسرے نمبر پر متاثر ملک بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 456388

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456388/اسپین-کا-کورونا-وائرس-کے-باعث-سب-سے-زیادہ-ہلاکتوں-دوسرا-نمبر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com